اسم
آپ نے دیکھا کے عربی، اردو ,فارسی میں کلمہ کی تین اقسام ہیں ہے جبکہ انگریزی میں کلمہ کی آٹھ اقسام ہیں جنہیں ہم parts of speech کے نام سے جانتے ہیں۔
اب نوٹ کریں کے انگریزی میں Adjectives, Adverbs, Pronouns وغیرہ جو ہیں وہ Noun سے الگ اپنی پہچان رکھتے ہیں جبکہ عربی میں یہ سب اسم ہی شمار ہوتے ہیں یعنی اسم صفت، اسم ظرف، اسم اشارہ،اسم ضمیر وغیرہ
ہم ابتداء اسم سے کریں گے
اسم کو پوری طرح سے سمجھنے کے لیے ہمیں اس کو چار پہلوؤں سے دیکھنا ہوتا ہے۔وہ چار پہلو یہ ہیں
1_ اسم کی حالت (Case)
2_اسم بلحاظ جنس یعنی مذکر/مؤنث (Gender)
3_ اسم بلحاظ عدد یعنی واحد/جمع (Number)
4_اسم بلحاظ وُسعت یعنی معرفہ/نکرہ (Common Noun / Proper Noun)