کلمہ اور اس کی اقسام
ہر بامعنی لفظ کو کَلِمَة کہتے ہیں اور اردو کی طرح عربی میں بھی کلمہ کی تین اقسام ہیں یعنی اِسْم ،فِعْل اور حَرف
اِسْم
کسی شخص، جگہ،چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے الفاظ جو بطور صفت(adjective) استعمال ہوں وہ بھی اسم میں شامل ہیں مثلاََ رَجُلٌ(مرد)، حَامِدٌ(خاص نام), بَيْتٌ (گھر), طَيِّبٌ (اچھا), هُوَ(وہ)۔ اس کے علاوہ ایسے الفاظ جن میں کام کرنے کا مفہوم تو شامل ہو لیکن کوئی زمانہ نہ پایا جائے بھی اسم ہیں جنہیں "مصدر" کہتے ہیں۔مثلاََ ضَرْبٌ (مارنا)
فِعل
وہ کلمہ جو کام کے کرنے یا ہونے کو ظاہر کرے اور اس میں تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی پایا جائے فعل کہلاتا ہے۔مثلاََ ذَهَبَ (وہ گیا)، قَدِمَ(وہ آیا)،ضَرَبَ(اُس نے مارا)،يَذْهَبُ(وہ جاتا ہے یا وہ جائے گا) وغیرہ
حرف
یہ وہ کلمہ ہے جس کے معنی اسم یا فعل سے ملے بغیر سمجھ میں نہ آئیں۔ (جیسے انگریزی میں prepositions, conjunctions وغیرہ ہوتی ہیں )
مثلاََ، مِنْ (سے)، عَلٰى(پر)،اِلٰى (تک ،کی طرف) , عَلَى الْفَرَسِ(گھوڑے پر) وغیرہ
ایک جملہ
ذَهَبَ زَيْدٌ اِلَى الْمَسْجِدِ (زید مسجد کی طرف گیا)