حروف تہجی اور حرکات

عربی حروف تہجی
ابتثجح
خدذرزس
شصضطظع
غفقكلم
نوہءی 

نوٹ: عربی زبان میں درج ذیل اردو کے حروف اور ان کی صوتیات (sounds) نہیں ہوتیں

پ، ٹ،چ،ڈ،ڑ،ژ،گ،ے

عربی حرکات

حرکت

الفاظ پر زیر، زبر اور پیش کے ہونے کو کہتے ہیں۔

فَتْحَه یا نَصْب

زبر كو كہتے ہیں اور جس حرف پر یہ نشان ہو اسے مَنْصُوْب یا مَفْتُوْح کہتے ہیں

كَسْرَه یا جَرْ

زیر کو کہتے ہیں اور جس حرف پر یہ نشان ہو اسے مَکْسُوْر یا مَجْرُوْر کہتے ہیں

ضَمَّهْ يا رَفَع

پیش کو کہتے ہیں اور جس حرف پر یہ نشان ہو اسے مَضْمُوْم یا مَرْفُوْع کہتے ہیں

سُکُوْن یا جَزْم 

حرکت نہ ہونے کو کہتے ہیں(  ْ  ) اور جس حرف پر یہ نشان ہو اسے ساکن یا مَجْزُوْم کہتے ہیں

تَشْدِیْد یا شَدْ

دو حروفوں کو ملا کر پڑھنے کا نام ہے۔ حرف ایک ہی لکھا جاتا ہے مگر اس کے اوپر یہ نشان (  ّ  ) لگایا جاتا ہے ۔ جس حرف پر یہ نشان ہو اسے مُشَدَّد کہتے ہیں

تَنْوِیْن

دو زبر یا دو زیر یا دو پیش کا نام ہے۔ آواز یوں ہو گی۔اََ = اَنْ، اِِ = اِنْ، اٌ = اُنْ

ان کے علاوہ کھڑی زبر (ٰ) دراصل دو الف کے یکجا ہونے کی آواز ہے جس کے متعلق ہم اگلے کسی درس میں بات کریں گے

اگلا سبق